
\
ملزمان نے پرانی دشمنی کو بنیاد بنا کر خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ہونٹ کاٹ دیئے۔تفصیلات کے مطابق
سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ
پر حملہ کیا اور دو خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں جب کہ ان کے ناک اور کان کاٹ دیئے۔
ہمراہ شمشاد بی بی کے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے شمشاد بی بی اور اس کی 15 سالہ بھتیجی کی
آنکھوں میں پہلے مرچیں ڈالیں بعد ازاں کلہاڑی کے وار کر کے نہ کر ہونٹ کاٹ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق حملے میں ملزم وسیم کی ماں بھی شامل ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں بروقت کاروائی نہیں کی۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلاب کی فصل خراب ہونے پر زمیندار نے خواتین پر تشدد کیا۔دوسری جانب سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے اندوہناک قتل کے بعد قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے لیئے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی - وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان نے غنی ٹائیگر سے رابطہ کیا، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ر مستنصر کو ہدایات جاری کی، سیالکوٹ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی آر درج ہوگئی ہے، غنی ٹائیگر نے پنجاب حکومت اور پولیس کا بروقت اقدامات کرنے کا شکریہ ادا کیا، ناصر سلمان نے غنی ٹائیگر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت انصاف کی بروقت فراہمی پر گامزن ہے۔
اور یہی وہ وعدہ ہے کہ انصاف گھر کی دہلیز پر مہیا ہو۔
No comments:
Post a Comment