
کورونا وائرس کے علاج کیلئے اب تک بہتر سمجھی گئی دوا کی تیاری کیلئے امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی ہے-امریکی کمپنی کے مطابق وہ ریمیڈیسیور کی تیار کیلئے پاکستان اور بھارت کی کمپنیوں سے بات چیت کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ریمڈیسیور ایک تجرباتی اینٹی وائرل دوا ہے جسے کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا جبکہ حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کی منظوری دی تھی۔
ڈان نیوز نےبرطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ گیلیڈ نے کہا تھا کہ اس دوا کے کووڈ 19 کے مریضوں پر بہتر نتائج ملے تھے اور فراہم کیے گئے اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوا کہ انفیکشن کے دوران جلد اس کو دینے سے مزید بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق گیلیڈ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ وہ ریمیڈیسیور تیار کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی متعدد عمومی دواساز کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی رضاکارانہ لائسنز کے حوالے سے رابطے میں ہے اور اس ضمن میں ان کمپنیوں کو مناسب ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا بھی کہا گیاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ
No comments:
Post a Comment