
بالی ووڈ اداکاراﺅں کے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاشقے کچھ نئی بات نہیں۔ اب کی بار اس بناءپر پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کا نام خبروں کی زینت بن رہا ہے اور افواہیں گردش میں ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ بلاک بسٹر فلم باہو بلی سے شہرت پانے والی تمنابھاٹیا کی عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی افواہ بھی اگرچہ نئی بات نہیں ہے- یہ سلسلہ 2017ءسے جاری ہے، جب عبدالرزاق اور تمنا کی کسی جیولری شاپ میں اکٹھے بنائی گئی تصویر منظرعام پر آئی تھی۔
اس افواہ پر تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ ”ایک دن مجھے ایک اداکار کے ساتھ جوڑا گیا، دوسرے دن میری شادی کرکٹر سے کروا دی گئی اور تیسرے دن میرا نام ایک ڈاکٹر کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ ان افواہوں سے لگتا ہے کہ جیسے میں شوہر کے شکار پر نکلی ہوئی ہوں۔ کسی کی محبت میں ہونے کا خیال مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن میں ایسی بے بنیاد خبروں کی ستائش نہیں کروں گی- خاص طور پر جب معاملہ میری نجی زندگی کا ہو۔“ دوسری طرف عبدالرزاق کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن ماضی میں وہ ایک انٹرویو میں اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے 5سے 6لڑکیوں کے ساتھ معاشقے رہ چکے ہیں۔ ان پانچ چھ لڑکیوں میں تمنا بھاٹیا بھی شامل ہیں یا نہیں، یہ عبدالرزاق ہی بتا سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment